لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے لانگ مارچ کا نام تبدیل کرتے ہوئے ’مہنگائی مکاؤ مارچ‘ رکھ دیا ہے اور اس حوالے سے پلان بھی جاری کر دیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق مہنگائی مکاؤ مارچ کل ایک بجے ماڈل ٹاؤن لاہور سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جانب روانہ ہو گا اور اپنے سفر کے دوران راستے میں 18 مقامات پر پڑاؤ ڈالے گا۔
مسلم لیگ (ن) کا مہنگائی مکاؤ مارچ 24 تاریخ کی رات کو گوجرانوالہ قیام کرے گا اور 25 تاریخ کو مارچ کے شرکاءسرائے عالمگیر میں رات گزاریں گے جبکہ 26 مارچ کو راولپنڈی پہنچے گا اور رات وہاں قیام کرے گا۔