آرمی چیف  سے  سعودی وزیر خارجہ  کی  ملاقات،  باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

 

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  سے  سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود  کی  ملاقات  ہوئی ہے جس میں  باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بات چیت  اوردونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق  ملاقات کے دوران  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے کہا کہ  پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،پاکستان اسلامی دنیا میں سعودی عرب کے منفرد مقام کو تسلیم کرتا ہے۔

 

 

آرمی چیف نے مزید کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے  ابھرتے ہوئے چیلنجوں کا حل تلاش  کرنا ضروری ہے، سعودی سفیر نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، بارڈر مینجمنٹ کے لیے خصوصی کاوشوں اور  علاقائی استحکام میں کردار کو سراہا ۔