پاک شاہین کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل نول الیون کلب نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

 

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاک شاہین کے زیر اہتمام یوسی 122 میں اسپورٹس فیسٹیول جس میں کرکٹ ، فٹ بال ،نیزہ بازی ،دوڑ،سائیکل ریس ،لانگ چمپ ،رسہ کشی ،گولہ بازی سمیت دیگر کھیل منعقد کیے گئے، نول الیون کلب اور لقمان شمیرا الیون کا فائنل کرکٹ میچ ہوا لقمان شمیرا نے ٹاس جیت کر 20 اوروں میں 110 رنز بنائے، نول الیون نے باآسانی 10 اوروں میں رنز مکمل کر کے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

 

 

میچ کے مہمان خصوصی پاک شاہین کے چیئرمین لقمان شمیرا ،ذیشان الہی شمیرا ،صاحبزادہ وقار حاکم علی ،سعید اقبال میو، ڈاکٹر کرامت اللہ میو، بلال یاسین،چوہدری خالد محمود سمیت دیگر سیاسی سماجی شخصیات شامل تھی انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک شاہین کے چیئرمین لقمان شمیرا اور ذیشان الہی شمیرا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک جگہ جمع ہونے کا موقع فراہم کیا ہے،کسی بھی صحت مند معاشرے کے لیے کھیل ایک ریڑھ کی ہڈی کی حثیثت رکھتی ہے کوئی بھی کھیل ہو اس سے ایک صحت مند معاشرہ جنم لیتا ہے جن قوموں کے کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں ان کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں، یہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے جب دو ٹیمیں میدان میں آتی ہیں تو ایک نے ہارنا ہوتا ہے اور ایک نے جیتناہوتا ہے ہم جیتنےوالی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ہارنے والی کو بھی کیوں کہ ایک اچھا کھیل دیکھنے کو ملا ۔

 

مہمانوں نےکرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور جیتنےوالی ٹیم کو موٹر سائیکل ٹرافی سے نوازا گیا جبکہ آنے والے معزز مہمانوں کو بھی اعزازی شیلڈ دی گئیں، پاک شاہین کے چیئرمین لقمان شمیرا اور ذیشان الہی شمیرا نے شائقین کرکٹ کا شکریہ ادا کیا۔