اسپاٹی فائے نے روس میں اپنی سروس کو محدود کردیا

واشنگٹن:روس پر فیس بک یوٹیوب کے بعد مشہور آڈیو سٹریمنگ سروس سپوٹی فائے نے بھی پابندی لگادی ،سپاٹی فائے انتظامیہ کا کہنا ہے پیڈ سبسکرائبرز کی پیمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے یہ سروس متاثر ہو رہی ہے ۔

 

اسٹریمنگ سروس نے یہ فیصلہ اس لیے کیا ہے کیونکہ روس پر عائد پابندیوں کی وجہ سے سبسکرپشن سروس کی ادائیگیوں کا عمل ناممکن ہے،اسٹریمنگ سروس کا کہنا ہے کہ بڑی ادائیگیوں کی فراہمی کو ممکن بنانے والے اداروں کی جانب سے متعارف کرائی گئی ۔

 

نئی پابندیوں کی وجہ سے، روس میں صارفین کی اکثریت کے لیے فی الحال سبسکرپشن سروس کی ادائیگی کا عمل ناممکن ہے ۔اسپاٹی فائے کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اگر سبسکرپشن فیس کی ادائیگی ناکام ہوتی ہے توایسے اکاؤنٹس کو منسوخ کر دیا جائے گا ۔اسپاٹی فائے کی فری سروس عالمی معلومات کی فراہمی کے لیے روس میں دستیاب رہے گی۔