فوج حکومت کے پیچھے ہے، تحریک عدم اعتماد نہیں آئے گی: فواد چودھری 

 

لاہور: وفاقی وزرا کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحد ہے۔ اپوزیشن کو پہلے بھی ناکامی ہوئی اب بھی ہوگی۔ تحریک عدم اعتماد نہیں لاسکتے۔ مولانا فضل الرحمن کا چہرہ اترا ہوا ہے۔ 48 کے بعد 72 گھنٹے ہوئے گئے لیکن عدم اعتماد نہیں آئی۔

 

لاہور میں وزیر تعلیم شفقت محمود اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان میں او آئی سی کا اجلاس ہوا رہا ہے۔ عمران خان پاکستان ہی نہیں پوری مسلم امہ کے لیڈر ہیں۔ اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔ 29 وزرائے خارجہ نے اجلاس میں آنے کی حامی بھری ہے۔

 

فواد چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جلد یورپ کا دورہ کریں گے ۔ کافی عرصے بعد وہ حکومت آئی ہے جس کے پیچھے فوج اور عوام ہیں۔ ہم تو کہتے ہیں تحریک عدم اعتماد 24 گھنٹے میں آجائے۔ فضل الرحمن اور ان کے ساتھیوں کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔ بلاول کے مارچ کو راولپنڈی میں خوش آمدید کہیں گے۔

 

وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ حکومت ایک رکن اسمبلی بھی نہیں جن کے نام لیے جا رہے ہیں ان سب نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں۔ اپوزیشن کے پاس کچھ نہیں ہے یہ صرف پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔