سلمان خان سے شادی کی خبروں پرسوناکشی سنہا بول پڑیں

 

ممبئی: بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان سے شادی کی خبروں پر بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا  بھی بالآخر بول پڑیں۔

 

بالی ووڈ اداکارہ نے گزشتہ دنوں انٹرنیٹ پر وائرل ہونیوالی تصویر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے جس میں سلمان خان انہیں انگوٹھی پہناتے نظر آرہے ہیں۔ 

 

وائرل تصویر پر دعویٰ کیا گیا کہ سلمان خان نے سوناکشی سنہا سے خفیہ شادی کر رکھی ہے تاہم بعد ازاں بھارتی میڈیا نے واضح کیا کہ تصویر اصلی نہیں ہے بلکہ ایڈٹ شدہ ہے اور تیار کی گئی ہے اور دونوں کی شادی سے متعلق خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔


واضح رہے کہ  سلمان خان نے تو شادی سے متعلق ان خبروں پر کچھ ردِ عمل نہ دیا تاہم البتہ سوناکشی سنہا اب ضرور بول پڑیں ہیں۔ اداکارہ نے انٹرنیٹ پر پھیلائی گئی تصویر کی پوسٹ پر  کمنٹ کیا ہے اور لکھا کہ ’ آپ لوگ اتنے بے وقوف ہیں کہ اصل اور ایڈٹ شدہ تصویر میں فرق نہیں کر سکتے؟‘

 

امید ہے کہ  اب شادی سے متعلق خبروں پر اداکارہ سوناکشی سنہا کی طرف سے ردِ عمل سامنے آنے کے بعد  افواہیں دم توڑ جائیں گی۔