لندن: روس کے یوکرائن پر حملے کے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔ برینٹ کروڈ آئل کی قیمتیں 107 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق آئل کی قیمتیں 2014 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ تیل کی قیمتوں میں بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے اراکین کی جانب سے ہنگامی ذخیرے سے 60 ملین بیرل تیل جاری کرنے کے بعد قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں کوئلے کی قیمت بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور کوئلہ 300 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ گندم کی قیمتوں میں 5 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 2008 کے بعد بلند ترین سطح پر ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سونے کی قیمت ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچی ہے۔ یورو ڈالر کے مقابلے میں 2 سال کی کم ترین سطح پر ہے جبکہ روسی کرنسی روبل مزید 10 فیصد گرگئی ہے اور اب 1 ڈالر کے مقابلے میں روبل 112 کا ہوگیا ہے۔