ریاض: سعودی عرب نے عمر کی حد میں نرمی کرتے ہوئے 7 سال کی عمر تک کے بچوں کو بھی عمرہ ادائیگی کی مشروط اجازت دے دی۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت کی اجازت کے بعد اب 7 سال یا اُس سے زائد برس کے افراد عمرہ ادا کر سکتے ہیں تاہم یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ ایسے افراد کو توکلنا ایپلی کیشن پر اپنی ویکسین سے متعلق تفصیلات درج کرنا ہو گی۔
«الحج والعمرة»: السماح للأطفال بسن 7 أعوام وما فوق استخراج تصريح ودخول الحرمين#عاجل #عكاظhttps://t.co/o9h6qBxUJA
— عكاظ (@OKAZ_online) February 25, 2022
حرمین ذرائع کے مطابق کورونا صورت حال بہتر ہونے کے بعد عمر کی حد کو مزید کم کیا جائے گا، جس کے تحت 5 سال تک کے بچوں کو عمرہ ادائیگی کی اجازت ہو گی۔ رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے شرائط میں مزید نرمی کرتے ہوئے کسی بھی شخص کو 10 روز میں ایک عمرہ کرنے کی اجازت بھی دے دی۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مملکت میں 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی مہم میں تیزی آئی ہے جس کی وجہ سے وزارت نے یہ اہم فیصلہ کیا ہے۔