معروف کامیڈین شکیل صدیقی کی گاڑی گھر کے آگے سے چوری

کراچی: ملک کے معروف کامیڈین شکیل صدیقی کی گاڑی گھر کے آگے سے چوری ہو گئی۔

 

نارتھ کراچی سیکٹر الیون میں شکیل صدیقی کی کار ان کی رہائش گاہ کے باہر کھڑی تھی کہ چور چوری کرکے لے گئے۔

 

شکیل صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چوری کا واقعہ شام کو پیش آیا جس کی اطلاع متعلقہ تھانے اور ون فائیو مدد گار پولیس کو کردی ہے تاہم رات گئے تک گاڑی کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔

 

یاد رہے کہ کراچی میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں حالیہ چند مہینوں کے دوران اضافہ دیکھا گیا ہے۔

 

گزشتہ دنوں ڈکیتوں نے نجی ڈی وی چینل کے پروڈیوسر اطہر متین کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، بعد ازاں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 

 

 

 

 

 

Car TheftKarachiShakeel siddiqui