جلد از جلد شفاف انتخابات چاہتے ہیں ، بلاول لانگ مارچ منسوخ کرنےپر مشروط آمادہ

 

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان خان استعفیٰ دے دیں تو لانگ مارچ کا فیصلہ واپس لے لیں گے۔ تحریک عدم اعتماد کی صورت میں جو بھی حکومت آئے اسے صاف شفاف انتخابات کرانا ہوں گے۔

 

کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عدم اعتماد پر بھی ہماری کوشش جاری ہے۔ ہم صرف یہ چاہتے کہ دوبارہ سلیکٹیڈ حکومت نہ ائے۔ہم وہ پاکستان لانا چاہتے جس کا قائد عوام نے وعدہ کیا تھا۔

 

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بااختیار حکومت چاہیے جو اپنے فیصلے خود کرسکے۔ پاکستان کی معیشت پر نالائقیوں نے وزیراعظم کی صورت میں ڈاکا ڈالا ہے۔عمران خان نے ہر پالیسی پر یو ٹرن لیا ہے۔خان کا ہر وعدہ جھوٹا ثابت ہو۔

 

انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر استعفی دیں گے تو ہم مارچ نہیں کرینگے۔ کل کراچی سے روانہ ہوں گے اور 6مارچ کو لاہور سے گزریں گے ۔