روس اور یوکرائن کی جنگ میں طالبان کی انٹری

 

کابل : روس اور یوکرائن کی جنگ پر افغانستان کا رد عمل بھی سامنے آگیا ہے ۔ افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان   کہا گیا ہے کہ امارات اسلامی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہے ۔

 

وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امارات اسلامی روس اور یوکرائن سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتی ہے۔ تمام فریقین ان بیانات سے گریز کریں جو تشدد کو مزید بھڑکا سکتے ہیں۔

 

 

وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ امارات اسلامی اپنی غیرجانبدار رہنے کی پالیسی کے تحت اس تنازع کے پرامن اور بات چیت کے ذریعے حل کی ضرورت پر زور دیتی ہے۔

 

اس سے قبل افغان وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے کی جانے والی ایک ٹویٹ میں روس اور یوکرائن سے کہا گیا تھا کہ وہ اس تنازع کے دوران یوکرائن میں موجود افغان طلبا اور پناہ گزینوں کی حفاظت کے اقدامات کو یقینی بنائیں۔