قومی بچت اسکیموں پر  شرح منافع میں کمی

 

اسلام آباد: قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے بری خبر آگئی ہے ،  مختلف منافع اسکیموں پر  شرح منافع میں کمی کر دی گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق فنانس ڈویژن کے سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے قومی بچت سکیموں کی شرح منافع  12 فیصد سے کم کر کے 10.12 فیصد سالانہ کر دی ہے۔

 

ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کا ریٹ 10.40 فیصد سے کم کر کے 10.32 فیصد کر دیا گیا ہے۔سپیشل سیونگ کا منافع 11.40 فیصد سے کم کر کے 11 فیصد منافع کر دیا گیا ہے۔تاہم چھ ماہ سے 30 ماہ کی مدت کے لیے اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

 

BusinessNational Savingsprofit rateQaumi Bachat schemes