خاتون سے مبینہ زیادتی ، بھولا ریکارڈ کیخلاف مقدمہ درج

 

لاہور: پولیس نے ٹک ٹاکر نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ کے خلاف مبینہ ریپ کیس میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق  شائستہ طالب نامی خاتون نے بھولا ریکارڈ کیخلاف  زیادتی کا الزام عائد کرتے ہوئے  لاہور کے تھانہ غالب مارکیٹ میں  شکایت درج کرائی ہے۔

بھولا ریکارڈ کیخلاف درج ہونیوالی ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم بھولا ریکارڈ نے اسے گلبرگ کے ہلٹن ہوٹل کے کمرہ نمبر 503 میں بلایا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔جس کے بعد پولیس نے متاثرہ خاتون کے بیان کی روشنی میں تفتیش شروع کردی ہے۔

 

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھولا ریکارڈ کو پولیس نے 3 مارچ 2018 کو  ایک دوسری لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔عظمی نامی متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ اسے بھولا ریکارڈ نے  گجرات  میں اپنی رہائش گاہ پر نوکری کے لیے بلایا  جہاں  اس نے زیادتی کا نشانہ بنا یا۔

Bhola RecordcaseFIRLahorerapewoman rape