پیپلزپارٹی جمہوری جماعت ہے، حکومت کےخلاف صرف جمہوری ہتھیار استعمال کریں گے:بلاول

پشاور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا عوام کے مسائل میں سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے،پیپلزپارٹی نے 6جنوری کو حکومت کےخلاف اعلان جنگ کیا تھا،27 فروری کو تاریخ کا سب سے بڑا مارچ کرینگے ،لانگ مارچ کی مہم ہم نالائق اورنااہل حکومت کےخلاف چلا رہے ہیں،اسی حکومت نے تبدیلی کا وعدہ کیا تھا لیکن پورا نہیں کیا ،عمران خان کا ہر ایک وعدہ جھوٹا نکلا جس کا اب حساب دینا ہوگا ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایک کروڑ نوکریاں دینے کےبجائے نوکریاں چھینی گئیں،حکومت نے تبدیلی کاوعدہ کیاتھا لیکن پورا نہیں کیا،50لاکھ گھروں کا وعدہ کرکےخیبرسےبلوچستان تک لوگوں سےچھتیں چھینی گئیں،ہمارا احتجاج اس کےخلاف ہے جس نےنوجوانوں کےساتھ زیادتی کی،انہوں نے کہا عمران خان کا ہر ایک وعدہ جھوٹا اور دھوکہ نکلا،یوٹرن پر یوٹرن حکومت کا روز کامعمول بن چکا ہے،آج ملک معاشی بحران کا شکار ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا موجودہ حالات 74سالہ تاریخ کے بدتر حالات ہیں،ٹرانسپرنسی رپورٹ نے عمران خان کےپاکستان کو کرپٹ قرار دیا،آج عمران خان دنیا میں سلیکٹڈ نام کی وجہ سے مشہور ہے،عمران خان کی تقریر بس ایک تیر کی مارہے،چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا ہر جماعت کا اپنا سیاسی نظریہ ہوتاہے،میں اس پارٹی کا لیڈر ہوں جنہوں نےپرویز مشرف اورضیاء کامقابلہ کیا،ہم نےکہاتھا عمران خان کوکھلا میدان نہیں دیں گے،ہم نے سلیکٹڈ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا ہم وہ جماعت نہیں ہیں جو عدلیہ پر حملہ کریں،پیپلز پارٹی نے آمریت کا مقابلہ کیا، پیچھے نہیں ہٹے، ہم جمہوری جماعت ہیں،ہم حکومت کےخلاف صرف جمہوری ہتھیار استعمال کریں گے،ہم 27فروری کو تاریخ کا سب سےبڑا مارچ کریں گے،پختونخوا کےجیالے صف اول کا کردار ادا کریں گے،ہم 8مارچ کو اسلام آباد پہنچیں گے،اس ملک کےسب سےنظریاتی کارکن پختونخوا کےکارکن ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئےکہا عمران خان اورصدر مملکت دہشتگردوں کےسامنے جھکے،ہم شہداء کےخون کا سودا نہیں کرسکتے،ہم اےپی ایس کےشہداء کا خون نہیں بھول سکتے،اس حکومت نے تمام فیصلے پارلیمان اور عوام کے فیصلوں کیخلاف کئے ،عمران کی حکومت دہشتگردوں کے آگے جھکی ہوئی ہے، انہوں نے کہا ہم جمہوری جماعت ہیں، غیرجمہوری حکومت کا مقابلہ کرینگے، ہم اس جماعت سے ہیں جس نے ہمیشہ آمریت کا مقابلہ کیا پیچھے نہیں ہٹے ۔