فیٹف اجلاس سے قبل پاکستان کیخلاف بھارت کی جعلی خبروں کی مہم ایک بار پھر زوروں پر

اسلام آباد: پیرس میں21 فروری سے 4 مارچ تک ہونے والے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس سے قبل پاکستان کیخلاف بھارت کی جعلی خبروں کی مہم ایک بار پھر زوروں پر ہے۔

 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ یہ پروپیگنڈہ کررہے ہیں کہ پاکستان جلد ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل ہوگا۔ رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ بھارت پاکستان کے خلاف اپنے مذموم سیاسی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے ایف اے ٹی ایف پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔

 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی ماہرین نے بھارتی دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کو بلیک لسٹ کر سکتا ہے۔ جنوب ایشیائی پالیسی کے ماہر مائیکل کوگلمین نے حال ہی میں کہا کہ بھارتی ذرائع ابلاغ کی خبروں پر یقین نہ کریں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف جلد ہی پاکستان کو بلیک لسٹ کر دے گا۔

اسی طرح جنوبی ایشیا اور مشرق وسطی کے اسٹریٹجک تجزیہ کار ڈاکٹر کلاڈ راکسٹز نے کہا کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالے جانے کا زیادہ امکان ہے۔

 

رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیاکہ بھارت طویل عرصے سے عالمی فورموں کو پاکستان کے خلاف اپنے مذموم سیاسی مقاصدکے لیے استعمال کر رہا ہے اور اپنے مذموم سیاسی مقاصد کی تکمیل کے لیے FATF جیسے عالمی اداروں کی ساکھ کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

 

FATFIndian MediaPakistanpropaganda