عدم اعتماد لائیں گے اور پی ٹی آئی کے لوگ رابطے میں ہیں، رانا ثنا اللہ

لاہور: رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ رابطے میں ہیں اور تحریک عدم اعتماد لائیں گے جبکہ اپوزیشن لانگ مارچ کا آپشن بھی استعمال کر رہی ہے۔ 

 

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کیخلاف کیسز میں نیب کو ناکامی ہوئی اور نیب کی ناکامی کے بعد اب ایف آئی اے کو پیچھے لگا دیا اور اسلام آباد ہائیکورٹ اب نیب سے سوالوں کا جواب مانگ رہا ہے جبکہ اب نیب بھاگ رہا ہے اور اب نیب اسلام آباد ہائیکورٹ سے مہلت مانگ رہا ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ 4 سال میں مخالفین کو للکارنے، مقدمات بنانے کے سوا وزیراعظم نے کچھ نہیں کیا اور ملک میں امن و امان کی صورتحال بدتر جبکہ ملک گراوٹ کی جانب گامزن ہے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم نے جو اعتماد کا ووٹ لیا اس میں صرف 7 یا 8 ووٹ کا فرق تھا اور پی ٹی آئی کے اپنے لوگ ان کے ساتھ آئندہ الیکشن نہیں لڑنا چاہتے۔ 

 

انہوں نے کہا کہ دعوی کیا کہ پی ٹی آئی کے اپنے لوگ انہیں چھوڑنے کیلئے تیار اور ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں جبکہ حکومت کہتی تھی ہمیں اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں پھر وزارتیں کیوں بانٹنے لگے ہیں اور ہم کسی ایمپائر کی انگلی کی طرف نہیں دیکھ رہے جبکہ آئین پر عملدرآمد سے ہی ملک آگے بڑھے گا۔

governmentImran KhanPMLNRana Sana ullah