لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے سنسنی خیز مقابلے لاہور قذافی اسٹیڈیم میں جاری ہیں ، آج ہونے والے دو میچز میں ملتان سلطانز کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم کراچی کنگز سے ٹکرائیں گی ۔
گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 10 رنز سے شکست دی تھی جبکہ پشاور زلمی کے محمد حارث دھواں دار اننگز پر مین آف دی میچ قرار پائے ۔
پہلے کھیلتے ہوئے پشاور زلمی نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے ۔ پشاور کی جانب سے محمد حارث نے 32 گیندوں پر 70 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی ۔ یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے تین جبکہ وقاص مقصود نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ 196 رنز ہی بنا سکی ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اعظم خان نے سات چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 85 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی ، رحمان اللہ گرباز نے 46 رنز بنائے ۔ پشاور زلمی کی طرف سے سلمان ارشاد نے تین جبکہ وہاب ریاض نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔