کراچی: پی ٹی آئی رہنما اور ٹی وی کی معروف شخصیت ڈاکٹرعامر لیاقت حسین نے تیسری شادی کی مبارکباد دینے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر عامر لیاقت نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘وزیر اعظم کا مشکور ہوں جنہوں نے فون کر کے شادی پر مبارکباد دی، شکریہ وزیراعظم ‘
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما نے ٹوئٹر پر ٹرینڈ بننے کا بھی سکرین شاٹ اپنی نئی اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کے ساتھ شئیر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔
قبل ازیں عامر لیاقت اپنی تیسری شادی پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑے ۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ میری تیسری شادی کیا ہوئی، گویاآسٹریلیا کے جنگلات میں آگ لگ گئی، افواہوں ، بدگمانیوں، غیبتوں اور حسد کے شعلے بھڑک رہے ہیں، کچھ پہلی کے بعد دوسری کیسے کریں؟ یہ سوچ کر تڑپ رہے ہیں’
انہوں نے ناقدین پر مزید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ شادی کرنے پر انٹرنیٹ پر افواہیں، غیبت، غلط فہمی اور حسد سامنے آیا ہے۔
عامر لیاقت نے مزید کہا کہ کچھ ناقدین یہ سوچ رہے ہیں کہ ایک بار شادی کرنے کے بعد دوسری بار شادی کیسے کی جائے۔