پی ایس ایل : ملتان سلطانز کا پشاور زلمی کو فتح کیلئے 183 رنز کا ہدف 

 

لاہور : پی ایس ایل 7 کے 16 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو فتح کے لیے 183 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

 

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ مقررہ اوورز میں ملتان سلطانز نے 7 وکٹ کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔

 

ملتان سلطانز کی طرف سے شان مسعود نے 68 ، محمد رضوان اور ٹم ڈیوڈ نے 34،34 اور روسو نے 15 رنز کی اننگز کھیلی۔

 

پشاور زلمی کی طرف سے وہاب ریاض، سلمان ارشاد اور ثاقب محمود نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پشاورزلمیسلطانزملتان