عوام کے پاس تحریک انصاف کے علاوہ کوئی بہتر آپشن نہیں، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: تحریک انصاف نے بڑے پاور شو کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور جلسے کیے جائینگے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے جلسوں کے پلان کی منظوری دے دی ہے۔

 

عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام کے پاس تحریک انصاف کے علاوہ کوئی بہتر آپشن نہیں اور بلدیاتی انتخابات میں پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

 

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پنجاب اورخیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی پر غورکیاگیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف پنجاب اورخیبرپختونخوا میں بڑے پیمانے پرجلسے کرے گی۔

 

وزیراعظم نے سی ای سی کمیٹی کوبطور پارٹی چیئرمین گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے طریقہ کار پر بھی مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچہ کو منظم کیا جائے۔ ہمارے کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

 

بلدیاتی انتخابات میں میرٹ پر ٹکٹیں تقسیم کی جائیں گی اور تحریک انصاف ملک کی مقبول جماعت ہے جبکہ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے دورہ چین کی کامیابی کواجاگر کرنے کی بھی ہدایت کی

 

Local Bodies electionPM Imran khan jalsa