لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی پال اسٹرلنگ ٹیم کو چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہو گئے۔
پی ایس ایل سیزن سیون کے باقی میچز کے لیے پال اسٹرلنگ کی جگہ لیام ڈاسن اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ ہوں گے۔ پال اسٹرلنگ نیشنل ڈیوٹی کے باعث ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا مزید حصہ نہیں ہوں گے۔
دوسری جانب پال اسٹرلنگ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں ایک بار پھر بہت مزہ آیا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اچھی مہمان نوازی کی گئی۔
Great fun in Pakistan once again. Very well looked after by @IsbUnited Good luck for the rest of the tournament ? @AzharMahmood11 @Rehan_ulhaq @mediagag
— Paul Stirling (@stirlo90) February 7, 2022
آئرلینڈ کے کھلاڑی پال اسٹرلنگ نے اپنے پیغام میں پی ایس ایل 7 کے باقی ہونے والے میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
خیال رہے کہ پال اسٹرلنگ نے پی ایس ایل سیزن سیون میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 میچز میں 187 رنز بنائے تھے اور انہوں نے دو نصف سنچریاں بھی اسکور کی تھی۔
پال اسٹرلنگ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف 58، پشاور زلمی کیخلاف 57، کراچی کنگز کیخلاف 39، ملتان سلطانز کیخلاف 19 اور لاہور قلندرز کیخلاف 14 رنز بنائے تھے۔ ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے جزوی متبادل کھلاڑی کے نام کی منظوری پہلے ہی دے دی تھی۔