کشمیری خواتین کے ساتھ جبری زیادتیاں کی جارہی ہیں، خاموش نہیں رہیں گے: صدر مملکت 

 

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کشمیری خواتین کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں لیکن ہم خاموش نہیں رہیں گے۔ مودی سرکار کو خبر دار کر رہا ہوں ہم ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے نہیں رہیں گے۔

 

اسلام آباد میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر قیادت کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی جس میں چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی ،وفاقی وزرا اور دیگر حکام شریک ہوئے ۔ریلی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی  کےلیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

 

صدر مملکت نے خطاب کرتے کہا کہ ہم کشمیر میں مظالم پر خاموش بیٹھیں گے نہ ہی پیچھے ہٹیں گے۔ بھارت کو خبردار کررہاہوں  پاکستان  ہاتھ پر ہاتھ  رکھ کر نہیں بیٹھ سکتا۔ مقبوضہ کشمیر میں   خواتین کے ساتھ جبری زیادتیاں کی جارہی ہیں۔ عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں وہ بھارتی مظالم کانوٹس لے۔

 

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ بھارت اپنے ہی ملک میں اقلیتوں کے ساتھ جو کر رہا ہے۔  دنیا اس کی بھی گواہ ہے۔ اپنی ہی لگی  آگ سے بھارت میں چنگاریاں اٹھتی ہیں تو اس کا الزا م پاکستان پر لگا دیتا ہے۔ ہم دنیا کے ہر فورم پر بھارتی مظالم کے خلاف  آواز اٹھاتے رہیں گے ۔ بھارت نے کشمیر یوں  کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ  بھارتی فورسز کشمیریوں کو  گولیوں سے نشانہ بناتی ہیں۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیری آبادکاری کی اجازت دی۔مقبوضہ کشمیر میں بلیک آوٹ ہے ،وہاں کشمیریو ں کی آواز دبائی جارہی ہے۔  پاکستان  دنیا کو  بتارہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کیا ہو رہا ہے۔

خاموشخواتینصدرکشمیریمملکت