پاکستان میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری، مزید 28 افراد جاں بحق 

 

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ مزید 28 افراد جاں بحق اور 6 ہزار سے زائد مثبت کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

 

نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر نے کورونا کے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے باعث28 اموات جبکہ 6 ہزار 137 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد29 ہزار 448ہو گئی ۔مجموعی کیسز 14 لاکھ 54 ہزار 800 ہوگئے۔،

 

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 63 ہزار 413 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ مثبت کیسز کی شرح9.67 فیصد رہی ۔

پاکستانکورونا