وزیراعظم عمران خان آج چینی صدر کے ظہرانے میں شریک ہوں گے

 

بیجنگ : وزیر اطلاعات فواد چودھری نے  کہا ہے کہ وزیر اعظم کی چینی تھنک ٹینک سے ملاقات سود مند رہی ۔ آج کراچی اور فیصل آباد کا دن  تھا۔ چینی سرمایہ کاروں سے کراچی کے منصوبے کے فور پر بات چیت مکمل ہوئی ہے۔

 

فواد چودھری نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا حب کینال منصوبے پر بھی بات چیت مکمل ہوئی ہے ۔ فیصل آباد میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پر گفتگو ہوئی ۔ آج وزیراعظم عمران خان چینی صدر کے ظہرانےمیں شرکت کریں گے.

 

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ازبکستان کے صدر ، چینی وزیر اعظم اور یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں ۔ سرمایہ کاروں کے ساتھ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں دوبارہ میٹنگ ہو گی۔

صدرظہرانےعمران خانوزیراعظم