سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کمی

کراچی: ملک میں آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 24 ہزار 200 روپے ہو گئی۔ 

 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 100 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 24 ہزار 200 روپے ہے۔ 10 گرام سونے کے دام 86 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 6 ہزار 481 روپے ہے۔

 

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قیمت 8 ڈالر اضافے کے بعد ایک ہزار 811 ڈالر ہو گئی ہے۔

 

خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کم ہوئی جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 24 ہزار 300 روپے اور 10 گرام سونے کا دام 600 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 6 ہزار567 روپے ہو گیا تھا جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1803 ڈالر برقرار رہی تھی۔ 

4th February 2022Gold PriceGold Rate In Pakistan Today