کوٹلی: کورونا کیسز میں اضافہ، تعلیمی ادارے 9 فروری تک بند

 

کوٹلی: کوٹلی آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی شرح 19 فیصد تک پہنچنے کے بعد  تعلیمی اداروں کی بندش کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کوٹلی میں تعلیمی اداروں کو آج سے 9 فروری تک بند رکھا جائے گا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

 

دوسری جانب ملک بھر میں کورونا  کی پانچویں لہر کا زور برقرار ہے ، آج مزید29افراد وائرس کا شکار ہو کر جان   گنوا بیٹھے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار330ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ24  گھنٹے کے دوران ملک بھرمیں61 ہزار190کورونا ٹیسٹ کیے  گئے جن میں سے  6 ہزار47 افراد میں  وائرس کی تصدیق ہوئی، مثبت کیسز کی شرح9.88فیصد رہی۔ملک بھر میں کورونا کیسز کی  مجموعی تعداد14 لاکھ36ہزار413 ہو گئی۔

 

خیال رہے کہ  گزشتہ روز  این سی او سی نے ملک بھر میں گھر گھر خصوصی ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا اعلان بھی کیا  جس کے تحت ٹیمیں شہریوں کو گھروں تک جا کر ویکسین لگائیں گی  تاکہ مہلک وبا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔