پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل کو جناح ہسپتال میں ہاؤس جاب مل گئی

کراچی: ملک کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل کو جناح اسپتال میں ہاؤس جاب مل گئی۔

 

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر ملک کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل کو جے پی ایم سی میں ہاؤس جاب مل گئی۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ کو ڈاکٹر سارہ کو فوری ہاؤس جاب دلانے کی ہدایت کی تھی۔ ڈاکٹر سارہ نے جے پی ایم سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول سے ملاقات کی اور ہاؤس جاب آرڈر حاصل کیا۔

 

وزیر اعلیٰ سندھ اور کراچی جناح پسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول نے ڈاکٹر سارہ گل کو ہاؤس جاب ملنے پر مبارک باد پیش کی۔ پی پی پی حکومت خواجہ سراؤں کو ہر شعبے میں آگے لانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور ہم خواجہ سراؤں کو ہر شعبے میں عزت و احترام دلوائیں گے۔

 

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر سارہ گل کی تقرری کے بعد اب تعیناتی 2 دن بعد ہو گی اور وہ شعبہ میڈیسن یا شعبہ گائنی میں ہاؤس آفیسر کی حثیت سے کام کریں گی اور کل دفتری کارروائی مکمل کریں گی۔

 

حکام جناح اسپتال کے مطابق ڈاکٹر سارہ گل کل جناح پسپتال کی انتظامیہ کو رپورٹ کریں گی۔

 

Sara GullTransgender