اقوام متحدہ کی تازہ ترین رپورٹ میں طالبان سے متعلق حیران کن انکشافات 

کابل :اقوام متحدہ کی طرف سے جاری رپورٹ میں طالبان سے متعلق انکشافات نے نئے سوالات کو جنم دیدیا ،اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ طالبان نے اقتدار سنبھالنے کے بعد اب تک 100 سے زائد ایسے افراد کو قتل کر دیا ہے جن کا تعلق کسی نہ کسی صورت میں سابق حکومت کے ساتھ تھا ۔

اقوام متحدی کی جاری کر دہ  رپورٹ کے مطا بق طالبان اور ان کے اتحادیوں کی جانب سے ہلاک کیے جانے والے افراد میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو ماضی میں افغانستان میں تعینات نیٹو فورسز کے ساتھ کام کرتے رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سیاسی بنیادوں پر ہونے والے قتل کے علاوہ طالبان کے حکومت میں آنے کے بعد خواتین کے حقوق کو دبایا گیا ہے اور شہریوں کے حق احتجاج پر بھی بندشیں لگائی گئی ہیں۔