سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسالی میں آپریشن کیا جس دوران دہشت گرد مبین عرف مجروح مارا گیا جبکہ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔ 
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسالی میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد مبین عرف مجروح مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسالی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا تھا جس دوران مارے گئے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ 
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں مارا جانے والا دہشت گرد مبین عرف مجروح سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہونے کیساتھ ساتھ ٹارگٹ کلنگ اور اغواءبرائے تاوان کی وارداتوں میں بھی ملوث تھا۔