وزیراعظم کی منظوری سے مہنگا پٹرول مزید مہنگا کرنے کی تیاری

 

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام پر ایک مرتبہ پھر پٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی ہے۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 10 روپے تک بڑھانے کی نئی سمری تیار کرلی۔

 

نیو نیوز کے مطابق یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لٹر 10روپے تک اضافے کا خدشہ ہے۔۔ پیٹرول پانچ روپے 85 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 10روپے 72 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

 

مٹی کا تیل 10روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 17پیسے فی لٹر اضافہ کی تجویز دی گئی ہے۔

 

اوگرا کی جانب سے تجویز کردہ نئی قیمتوں کی منظوری وزیر اعظم عمران خان آج دیں گے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔

پٹرولمنظوریمہنگاوزیراعظم