لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دے دی

کراچی: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ 

 
کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 171رنز کا ہدف لاہور قلندرز نے آخری اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ فخر زمان 106 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ فخر زمان کے پی ایس ایل میں 1500 رنز مکمل ہو گئے ہیں۔

 
میچ میں محمد حفیظ نے 24 اور پٹیل نے 26 رنز بنائے جب کہ عبداللہ شفیق نے 8 اور کامران غلام نے صرف6 رنز بنائے۔

 
کراچی کنگز کے شرجیل خان نے 60 رنز بنائے جب کہ کپتان بابر اعظم نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف دیا تھا۔ لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

 

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

اس موقع پر بابراعظم نے کہا تھا کہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کا ہمیشہ سے بڑا میچ ہوتا ہے تاہم  کوشش کریں گے اچھی کرکٹ کھیلیں۔

اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی نے کہا تھا کہ خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔ کل والی غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔ کوشش کریں گے کہ کراچی کنگز کو کم اسکور پر آوٹ کریں۔

 

Karachi KingsLahore QalandersPSL7