عمران خان کی قیادت میں تبدیلی آگئی، کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے: بزدار

 

اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے  کہا اپوزیشن جماعتوں کے پاس صرف انتشار کی سیاست کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں۔ اپوزیشن عناصر نے ثابت کیا ہے کہ ان کی سیاست کسی اصول یا نظریے کی بنیاد پر نہیں۔ کورونا پر منفی سیاست کرنے والوں کو اب انتشار کی سیاست سے توبہ کرلینی چاہیے-

 

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ عوام جانتے ہیں کہ ماضی میں انہی جماعتوں نے معیشت کو تباہ و برباد کیا۔مسترد شدہ عناصر ملک کو درست سمت پر چلتا دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

 

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پراپیگنڈا کی سیاست اپوزیشن کا وطیرہ ہے۔مخالفین صرف پوائنٹ سکورنگ کرنے میں مصروف ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ہے-کرپشن اور لوٹ مار کا خاتمہ پی ٹی آئی کی اولین ترجیح ہے-

بزدارتبدیلیعمران خانقیادتکرپشن