لاہور:سینئراداکار سلمان شاہد کا کہنا تھا کہ سیریلز میں کرداروں کے حوالے سے اپنی شخصیت کو وقت کیساتھ بدلنا پڑتا ہے ،انڈسٹری میں کامیڈی کے زوال کی اہم وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ کامیڈی لکھنے والے تو بہت موجود ہیں لیکن ان کو معاوضہ دینے والا کوئی نہیں ہے ۔
پروگرام جی سرکار میں گفتگو کرتے ہوئے سنیر اداکار سلمان شاہد کا کہنا تھا ٹی وی اسکرین پرختم ہوتے ہوئے سٹ کوم کی بڑی وجہ انڈسٹری کمرشل زیادہ ہوگئی ہے ،انہوں نے کہا کامیڈی لکھنے والے تو بہت موجود ہیں لیکن ان کو معاوضہ دینے والا کوئی نہیں ہے۔
اگرہم فلم بنا لیتے ہیں تو مارکیٹنگ نہ ہونے کی وجہ سے نقصان میں چلے جاتے ہیں لیکن پاکستان میں تھیٹر کو کوئی کام سمجھا ہی نہیں جاتا۔فلم انڈسٹری کے حوالے سے سلمان شاہد کا کہنا تھا کہ اس انڈسٹری کو ٹیکس فری قرار دیا جائے تاکہ ملک کا بہتر امیج سامنے لانے میں مزید آسانیاں ہوں۔