سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ہوا ہے، آج فی تولہ قیمت 500 روپے بڑھی ہے۔

 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی قیمت ایک لاکھ 27 ہزار 150 روپے تولہ ہو گئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 429 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 9 ہزار 11 روپے ہے۔

 

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 7 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 845 ڈالر فی اونس ہے۔

 

گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے بڑھ گئی تھی جس کے ساتھ ہی ملک میں فی تولہ سونا 1 لاکھ 26 ہزار 650 روپے کا ہو گیا تھا۔ 

26 January 2021Gold Price PakistanToday Gold Price