شہزاد اکبر ڈیلیور نہیں کر سکے، وہ کسی اور کام کے تھے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اپنے سابق مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کے استعفے پر مختصر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہزاد اکبر ڈیلیور نہیں کرسکے، وہ کسی اورکام کے تھے، ان کاکام کچھ اورتھا۔

 

ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر کے استعفے کی وجہ وزیراعظم کی ناراضی تھی، کچھ روزقبل وزیراعظم نے شہزاداکبر سے عدالتوں میں مقدمات کی تفصیلات مانگیں۔ کہ شہزاد اکبر نے جو تفصیلات وزیراعظم کو دیں وہ نامکمل تھیں جبکہ وزیراعظم کو دی گئی بریفنگ اور دستاویزات میں واضح فرق تھا اور وزیراعظم کو بتائی گئی مقدمات کی ٹائم لائنز میں بھی فرق تھا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمات کی صورتحال اور وزیراعظم کودی گئی بریفنگ میں بھی تضاد تھا۔ دو روز قبل وزیراعظم نے شہزاد اکبر پر ناراضی کا اظہار کیا اور وزیراعظم آفس نے آج شہزاد اکبرسے استعفیٰ دینے کا کہا تھا۔

 

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی ترجمانوں کااجلاس ہوا جس میں وزیراطلاعات فواد چوہدری نے شہزاداکبرکےاستعفےپربات کی۔ وزیراعظم نے شہزاد اکبر کے حوالے سے زیادہ بات کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ شہزاد اکبر ڈیلیور نہیں کر سکے وہ کسی اور کام کے تھے جبکہ ان کا کام کچھ اور تھا۔

 

یاد رہے کہ وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ اور احتساب شہزاد اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جسے وزیراعظم نے منظور کر لیا ہے۔

 

Imran KhanPTIShahzad akber