حکومت نے تمباکو اور نسوار کی کم از کم قیمت مقرر کر دی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تمباکو اور نسوار کی کم از کم قیمت مقرر کر دی ہے کیونکہ نسوار اور حقے کا لازمی جز تمباکو ہوتا ہے۔

 

تمباکو کی قیمت وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت منعقدہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں طے کی گئی۔ ای سی سی کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت 2022 میں سیاہ تمباکو کی قیمت 149 روپے 9 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے جب کہ سفید پتے والے تمباکو کی قیمت 123روپے فی کلو ہوگی۔

 

نسوار اور حقے میں استعمال ہونے والے تمباکو کی قیمت 129 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے تاہم حتمی منطوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔ اس ضمن میں طے کیا گیا ہے کہ میدانی علاقے کی تمباکو کی قیمت 240 روپے فی کلو اور نیم پہاڑی علاقے کے تمباکو کی قیمت 281.13 روپے فی کلو ہو گی۔

 

ڈی اے سی کے تمباکو کی قیمت 149.09 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جب کہ وائٹ پٹا 129 روپے فی کلو اور بیورلے 187.50 روپے فی کلو میں دستیاب ہو گا۔

governmentNaswarPakistanTobacco