نواز شریف کی لندن روانگی سے متعلق میرے بیان کو گھما پھرا کر پیش کیا گیا، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے کہا ہے کہ نواز شریف کی لندن روانگی سے متعلق میرے بیان کو گھما پھرا کر پیش کیا گیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نے لکھا کہ ٹی وی پروگرام میں گفتگو ہو رہی تھی کہ فیصلے وزیراعظم کرتے ہیں یا کوئی اور کرتا ہے میں نےاس پر کہا تھا کہ تمام فیصلے وزیراعظم کرتے ہیں۔


انہوں نے لکھا کہ اسی تناظر میں نواز شریف کی روانگی سےمتعلق سوال ہواتھا پروگرام میں بتایا گیا میں نے کہا ہے نواز شریف کو بھیجنےکا فیصلہ عمران خان کا تھا میں نےبتایا کہ اس معاملے پرمشاورت ہوئی اورکابینہ میں حتمی فیصلہ ہوا۔

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ میں نے کہا تھا کسی نےفیصلہ ہم پر مسلط نہیں کیا بلکہ وزیراعظم نےفیصلہ کیا میں نے بھی نواز شریف کی روانگی کےحق میں ووٹ دیا تھا بعد میں معلوم ہواجن رپورٹس پرروانگی کی اجازت دی وہ جھوٹی تھیں۔

Asad UmerFederal CabinetNawaz SharifPakistanPMLN