کورونا کا پھیلاؤ، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنی شادی منسوخ کر دی

 

ویلنگٹن: کورونا وائرس کے ویرینٹ اومیکرون کے دنیا بھر میں تیزی سے بڑھتے کیسز  نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن کو اپنی شادی منسوخ کرنے پر مجبور کر دیا، چونکہ ملک میں اومیکرون ویرینٹ پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر کورونا کی  پابندیوں کو سخت کیا گیا ہے۔

کورونا کی پابندیوں کو سخت کرنے کیساتھ  نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنی شادی بھی فی الحال ملتوی کرنے کا  اعلان کیا جو کہ آئندہ ہفتے میں متوقع تھی تاہم اس کیلئے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ جیسنڈا آرڈن نے مزید کہا کہ وہ بھی ان دیگر لوگوں میں کیساتھ ہیں جنہوں نے وبا کی صورتحال کے دوران سخت وقت دیکھا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ ایسے افراد کی مشکلات کا اندازہ لگا سکتی ہوں۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ  کی وزیر اعظم نے اپنی شادی کی منسوخی اور کورونا کی سخت پابندیوں کا فیصلہ اس وقت لیا جب  ایک شہر سے دوسرے شہر آنیوالے ایک خاندان کے 9 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو گئی جبکہ جہاز عملے کے ایک اہلکار کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت  آیا۔نئی پابندیاں کم از کم اگلے مہینے کے آخر تک برقرار رہیں گی۔