ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا

کوالالمپور: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے اور ان کی بیٹی نے لوگوں سے صحت یابی کیلئے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔ 
کوالالمپور سے خبر ایجنسی کے مطابق 96 سالہ سابق وزیراعظم کا صرف ایک ہفتے قبل ایک معمولی آپریشن ہوا تھا جس کے بعد انہیں دوبارہ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے تاہم ان کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔ 
خبر ایجنسی کے مطابق مہاتیر محمد دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور ان کی بیٹی مرینا مہاتیر کا کہنا ہے کہ ان کی حالت بہتر ہے جبکہ ان کی اہلیہ اور خاندان نے مہاتیر محمد کی فوری اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاتیر محمد کو گزشتہ ایک مہینے کے دوران تیسری بار ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور ابھی وہ نیشنل ہارٹ انسٹیٹیوٹ کے کارڈیک کیئر یونٹ میں داخل ہیں۔ 

Daily NaibaatDaily Naibaat newspaperFormer Malaysian Prime MinisterhospitalMahathir Muhammad