لاہور: پنجاب پولیس کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ نامعلوم ہیکرز نے ہیک کر لیا ہے۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق نامعلوم ہیکرز کی جانب سے آج پنجاب پولیس کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آفیشل اکاؤنٹ کی بحالی تک پنجاب پولیس اپ ڈیٹس کو استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا صارفین سے گزارش ہے کہ آفیشل اکاؤنٹ کی بحالی تک پنجاب پولیس اپ ڈیٹس کو استعمال کیا جائے۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اکاؤنٹ کی بحالی کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے مدد لی جا رہی ہے۔