لاہور: لوہاری گیٹ کے قریب زور دار دھماکا ،3 افراد جاں بحق، 23 زخمی

 

لاہور: لاہور میں لوہاری گیٹ کے قریب دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 23 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے سے متعدد عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔موٹرسائیکلوں بھی نقصان پہنچا۔

 

نیو نیوز کے مطابق لوہاری گیٹ کے قریب پان منڈی میں دھماکا ہوا ہے۔ جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو میواسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔

 

پولیس اور دیگر اداروں کے جوان بھی موقع پر پہنچ گئےہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پرائز بانڈ کی دکان کے باہر کھڑی موٹرسائیکل میں دھماکا ہوا ۔

BlastdeathLahore