کورونا وباءکیخلاف موثر اقدامات اٹھانے والے ممالک میں پاکستان کی دوسری پوزیشن

اسلام آباد: عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے خلاف موثر اقدامات کرنے پر پاکستان کو اکانومسٹ نارملسی انڈیکس میں دوسری پوزیشن دیدی گئی ہے۔ 
دی اکانومسٹ نارملسی انڈیکس میں مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے خلاف اقدامات اور کوویڈ میں کمی یا اضافے کی بنیاد پردرجہ بندی کی گئی ہے جس میں پاکستان نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ 
نارملسی انڈیکس کے مطابق پاکستان نے کورونا کے باعث عائد لاک ڈاؤن کے خاتمے پر اقتصادی اورمعاشرتی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے موثراقدامات اٹھائے جس پر اسے تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ 
اکانومسٹ نارملسی انڈیکس کے پہلے جائزے میں پاکستان تیسرے جبکہ دوسرے جائزے میں پہلے نمبر پرتھا لیکن تازہ ترین درجہ بندی میں مصر پہلے نمبر پر ہے اور پاکستان نے پھر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ 
دلچسپ بات یہ ہے کہ اپنے اقدامات کے باعث پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو تینوں رینکنگز میں ابتدائی 3 پوزیشنز میں شامل رہا ہے اور دنیا بھر میں کورونا کیخلاف پاکستان کے اقدامات کو سراہا بھی گیا ہے۔ 
واضح رہے کہ دی اکانومسٹ نارملسی انڈیکس میں کورونا وبا کے دورا اورکورونا کے بعد سرگرمیوں کی بحالی کے حوالے سے 50 ممالک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ہے۔

Corona Epidemiccorona viruscovid-19Daily NaibaatDaily Naibaat newspaperEffective MeasuresPakistanSecond Position