پی ایس ایل 7، تماشائیوں کی تعداد سے متعلق فیصلہ آج ہو گا

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں تماشائیوں کی تعداد سے متعلق فیصلہ آج ہو گا اور ذرائع کا کہنا ہے کہ محدود تعداد میں تماشائیوں کی سٹیڈیم داخلے کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) تماشائیوں کی تعداد سے متعلق آج آگاہ کرے گا۔ پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز کراچی سے ہی ہو گا تاہم ابھی تماشائیوں کی تعداد سے متعلق فیصلے کا انتظار ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے کل اس حوالے سے این سی او سی کو بریفنگ دی تھی جس کے پیش نظر آج تماشائیوں کی محدود تعداد میں اجازت ملنے کا امکان ہے جس کے بعد ہی پی سی بی انتظامات کو حتمی شکل دے گا۔ 
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز 27 جنوری کو نیشنل سٹیڈیم کراچی سے ہو گا جہاں 7 فروری تک میچز کھیلے جائیں گے جس کے بعد 10سے 27 فروری تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں میچز ہوں گے اور مجموعی طور پر ٹورنامنٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ 

Daily NaibaatDaily Naibaat newspaperPakistan Cricket BoardPakistan super LeaguePCBPSL7spectators