ڈالر کی قدر میں 26 پیسے کا اضافہ، سٹاک مارکیٹ میں مندی ریکارڈ

کراچی: ملک بھر مسلسل کم ہونے والی امریکی ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہو گیا جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں دوبارہ مندی ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 26 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 175 روپے 92 پیسے سے بڑھ کر 176 روپے 18 پیسے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے جس کے باعث دوبارہ مندی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 104.41 پوائنٹس کی قدر کھو بیٹھا اور انڈیکس 45507.41 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.23 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی اور 7 کروڑ 85 لاکھ 47 ہزار 215 شیئرز کا کاروبار ہوا، مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو 20 ارب روپے کے قریب نقصان برداشت کرنا پڑا۔

Dollar RateToday Dollar Rate Pakistan