پی ایس ایل کیلئے 15 متبادل کرکٹرز منتخب کر لئے گئے

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) انتظامیہ نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے 15 متبادل کرکٹرز کا انتخاب کر لیا ہے جو دیگر کھلاڑیوں کیساتھ بائیو سیکیور ببل میں رہیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ اومی کرون کے پھیلاؤ کے باعث پی ایس ایل کے انعقاد پر خطرے کے بادل منڈلا رہے ہیں مگر انتظامیہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے پرعزم ہے اور اس کیلئے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔ 
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل فرنچائزز اور مینجمنٹ نے بیک اپ کیلئے 15 متبادل کرکٹرز کا انتخاب کیا ہے جن میں سعود شکیل، عمیر بن یوسف، عماد عالم، امام الحق، حسان خان، زاہد محمود، بسم اللہ خان، ابراراحمد، وقاص مقصود، آرش خان، عماد بٹ،عامر جمال، ناصر نواز، طیب طاہر اور عمر صدیق شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تمام کھلاڑی 20 جنوری کو کراچی کے بائیو ببل کا حصہ بن کر اختتام تک دیگر کھلاڑیوں کیساتھ موجود رہیں گے اور لیگ کے دوران اگر کسی فرنچائز کے کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تو ضرورت پڑنے پر بیک اپ فوری طور پر دستیاب ہو گا۔ 
دوسری جانب پی ایس ایل فرنچائزز نے ’ریزرو پکس‘ سے کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا ہے، پشاور زلمی نے پیٹ براؤن، پارکنسن اور سہیل خان کی خدمات حاصل کی ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ڈین لارنس اور کراچی کنگز نے آئن کاک بین کو منتخب کیا ہے۔ 

Alternate CricketersDaily NaibaatDaily Naibaat newspaperPakistan Cricket BoardPakistan super LeaguePCBPSL7