حکومت کے دن گنے جا چکے ، اپنی نااہلی سے توجہ ہٹانے کیلئےشوشے چھوڑ رہے ہیں: مریم نواز

 

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنی بری کارکردگی سے توجہ ہٹانے کے لیے مسلم لیگ ن میں اختلافات کے حوالے سے شوشہ چھوڑا ہے۔ ن لیگ کا ایک ایک ایم این اے اور ایک ایک ایم پی اے نواز شریف کے بیانیے کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہے۔

 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو بدترین انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ ہمارے کیس میں جب سے عدالت نے ثبوت مانگے ہیں مختلف بہانے بنائے جا رہے ہیں۔ وزرا کے بیانات سے لگتا ہے کہ ان کا انجام قریب ہے۔

 

مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان کی نااہل حکومت کا ایک ایک دن عوام پر بھاری ہے  اور حکومت جا رہی ہے صرف چند دن کی مہمان ہے۔ حکومت کی نالائقی کے انبار لگے ہیں۔

Imran KhanincidentMaryam NawazMurreePMLNPPPPTI