آسٹریلین کپتان پیٹ کومنز نے عثمان خواجہ کی خاطر شراب کا جشن رکوا دیا

کینبرا: آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کومنز نے انگلینڈ کیخلاف ایشز سیریز میں فتح کے بعد اپنی ٹیم کے مسلمان کھلاڑی عثمان خواجہ کو جشن میں شریک کرنے کیلئے شراب کا جشن رکوا دیا۔ 
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ایشز سیریز میں انگلینڈ کو 0-4 سے شکست دی اور عثمان خواجہ نے اس جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ آسٹریلین ٹیم سیریز کی فتح کا جشن منانے کیلئے شراب کا استعمال کرتی ہے اور ٹرافی کیساتھ گروپ فوٹو بنواتے وقت شراب کی بوتلیں چھلکائی جاتی ہیں ۔ 
ایشز سیریز میں فتح کا جشن منانے کیلئے جب آسٹریلوی کھلاڑی اکٹھے ہوئے تو شراب کے باعث عثمان خواجہ وہاں سے ہٹ گئے جس پر  آسٹریلین ٹیم کے کپتان پیٹ کومنز نے لیا اور انہوں نے کھلاڑیوں کو شراب کی بوتلیں چھلکانے سے منع کرتے ہوئے عثمان خواجہ کو سٹیج پر بلا لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور پوری دنیا میں شائقین کرکٹ پیٹ کومنز کے اس اقدام کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔ 

عثمان خواجہ پہلے بھی ایسا ہی کرتے آئے ہیں اور اپنی ٹیم کی فتح کے موقع پر وہ سٹیج سے ہٹ جاتے ہیں تاکہ ان کے ساتھی کھلاڑی اپنا روائتی جشن منا سکیں جبکہ اسی طرح انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی معین علی اور عادل راشد بھی ایسا ہی کرتے ہیں مگر پیٹ آسٹریلین ٹیم کے کپتان پیٹ کومنز نے اپنے روائتی جشن کی بجائے ساتھی کھلاڑی عثمان خواجہ کی شرکت کو ترجیح دینے کے اقدام نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لئے ہیں۔ 

AustraliaDaily NaibaatDaily Naibaat newspaperEnglandPat ComminsUsman KhawajaWhiskey Celebration