مدت ختم ،الیکشن کمیشن نے آج بھی فیصل واوڈا کیس کا فیصلہ نہیں سنایا

 

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے الیکشن کمیشن کو فیصل واوڈا کیس کا فیصلہ کرنے کے لیے دی گئی مدت ختم ہوگئی ہے تاہم الیکشن کمیشن کی طرف سے محفوظ کیا گیا فیصلہ آج بھی نہیں سناگیا ۔

 

نیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی دی گئی ڈیڈ لائن آج ختم ہو رہی ہے۔ فیصل واڈا کیس کا فیصلہ تاحال نہیں سنایا گیا ۔الیکشن کمیشن میں فیصل واوڈا نا اہلی کیس میں فریقین کے دلائل مکمل ہوچکے ہیں ۔

مزید پڑھیں: پی سی بی نے شائقین کرکٹ کیلئے زبردست اعلان کر دیا

فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ الیکشن کمیشن نے 23 دسمبر کو محفوظ کیا تھا۔  فیصل واوڈا کے وکیل نے الیکشن کمیشن میں پیدائش سرٹیفیکیٹ جمع کروایا تھا۔

caseECPfaisal vawdaIHCMNAPakistan