ہانگ کانگ کا بیشتر ملکوں سے ٹرانزٹ پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان

ہانگ کانگ: ہانگ کانگ نے کورونا وائرس کے باعث بیشتر ملکوں سے ٹرانزٹ پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

 

خبر ایجنسی کے مطابق ایک ماہ کیلئے تقریباً 150 ملکوں کی ٹرانزٹ پروازیں منسوخ کی جائیں گی۔ ہانگ کانگ کے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ اقدام اومی کرون قسم کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ 

 

خبر ایجنسی نے حکام کے حوالے سے مزید بتایا کہ ہانگ کانگ میں بارز، سینما اور بیوٹی سیلون مزید دو ہفتوں کیلئے بند رہیں گے۔ دوسری جانب چین میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے کیسز میں تیزی کا رجحان جاری ہے۔

 

حکام نے شنگھائی میں مقامی منتقلی کے پانچ کیسز رپورٹ ہونے پر سیاحتی سرگرمیوں پر پابندی لگادی ہے۔

 

covid-19FlightsHong kong