اسلام آباد: کورونا کے نئے ویرئینٹ اومی کرون کے کیسز تیزی سے بڑھنے پر سکولوں کو بند کرنے یا کھولنے کے حوالے سے فیصلہ آئندہ ہفتے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق کورونا صورتحال کے باعث بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے. وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق آج وزرائے تعلیم کا اجلاس نہیں ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس اب آئندہ ہفتے بلایا جائے گا. جس میں سکولوں کو بند کرنے یا کھولنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔
یہ ضرور پڑھیں:حریم شاہ کی منی لانڈرنگ سے متعلق ویڈیو، سول ایوی ایشن حکام کی وضاحت آگئی
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزارت تعلیم کی طرف سے وزرائے تعلیم کا اجلاس آج 11 بجے بلایا گیا تھا. تاہم اب بغیر کوئی وجہ بتائے اجلاس کو ملتوی کردیا گیا ہے۔